5 جنوری 2014 - 20:30
پرامن جوہري سرگرمياں جاري رہيں گي، صالحي

ايران کے نائب صدر اور ايٹامک انرجي آرگنائيزيشن کے سربراہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ پارليمنٹ کے فيصلے کے تحت ملک کے اندر يورينئم کي افزودگي جاري رہے گي۔

ابنا: شہيد جوہري سائنسدانوں کي برسي کے موقع پر ايک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علي اکبر صالحي کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ادارے اپني ذمہ داريوں اور پوزيشن کے لحاظ سے فيصلہ کرتے ہيں اور ہمارا ادارہ بھي پارليمنٹ کے فيصلوں پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ ان کا اشارہ پارليمنٹ ميں يورينيئم کي ساٹھ في صد تک افزودگي کے بارے پيش کئے جانےوالے بل کي طرف تھا۔ جوہري توانائي کے قومي ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہر ٹيکنک اور ہرسطح پر يورينيم کي افزودگي ايران کا مسلمہ حق ہے اور ہم  پانچ في صد تک يورينيم افزودہ کر رہے ہيں۔علي اکبر صالحي نے يہ بات زور ديکر کہي کہ ان کا ادارہ اپني جوہري سرگرمياں پوري شدت کے ساتھ جاري رکھے گا۔ انہوں نے واضح کيا کہ ہميں في الحال بيس في صد افزودہ يورينيم کي ضرورت نہيں ہے کيونکہ ہمارے پارس چار سے پانچ سال کي ضرورت کا ذخيرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بيس في صد افزودگي روکنے کا مطلب يہ ہر گز نہيں ہے کہ ہم يورينيم کي افزودگي کے حق سے دستبردار ہوگئے ہيں۔ايران کے نائب صدر نے آئي اے اي اے کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار ديتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ابتدائي مرحلے کو  عبور کرکے فني اور تيکنيکي معاملات تک پہنچ گئے ہيں۔

.......

/169